اگر کافر کهانے پینے کے برتن | تولیا اور بیت الخلا استعمال کرے تو ان کو پاک کرنے کا طریقہ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Wednesday, June 14, 2023

اگر کافر کهانے پینے کے برتن | تولیا اور بیت الخلا استعمال کرے تو ان کو پاک کرنے کا طریقہ

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از: محترم جناب مجاہد روشن علی صاحب / سنٹرل افریقہ


سلام


میرا سوال یہ ہے کہ آگر گھر پر کوئی کافر آئے اور اس نے اسپون کے ساتھ کھانا کھایا تو کیا ہم اسے نارمل واش کر سکتے ہیں یا اسے پاک کرنا پڑیگا اور اس نے ٹوائلٹ بھی یوز کیا ہے، ٹوول بھی یوز کیا ہے تو کیا ہم اسے پاک کریں یا نارمل واش کریں یا کوئی مسلہ نہیں ہے


شکریہ


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته


اسپون (چمچا) کے متعلق جواب :


چمچا نجس ہے


پاک کرنے کا طریقہ :


اسے تین مرتبہ پانی سے دھو لیا جائے تو پاک ہوجائے گا


دوسرے ظرف و برتن جو کھانے پینے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں جیسے پلیٹ اور گلاس وغیرہ ان کے لیئے بھی دھونے و پاک کرنے کا یہی حکم و طریقہ ہے


واضح رہے کہ چمچے یا کھانے پینے کے برتنوں پر چکناہٹ اتنی کم ہو کہ ان تک پانی پہنچنے میں مانع و رکاوٹ نہ ہو تو صرف دھونا کافی ہے


لیکن اگر چکناہٹ اتنی زیادہ ہو کہ ان تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ ہو تو اس صورت میں دھونے سے قبل چکناہٹ کو دور کریں


ٹوائلٹ (بیت الخلا) کے متعلق جواب :


نجس ہے


پاک کرنے کا طریقہ :


اس پر اتنا پانی بہائیں کہ جاری ہوکر نالی وغیرہ میں چلاجائے تو پاک ہو جائے گا


ٹوول (تولیا) کے متعلق جواب :


اگر آب کر یا آب جاری یا بارش کے پانی سے ایک بار اس طرح دھوئیں کہ پانی تمام نجس جگہ تک پہنچ جائے تو پاک ہو جائے گا
نچوڑنا یا مسلنا ضروری نہیں ہے


لیکن اگر آب قلیل سے دھوئیں تو ایک ہی مرتبہ دھونے کے بعد اس کو نچوڑنا ضروری ہے تاکہ جو پانی اس میں رہ گیا ہے (غسالہ) وہ نکل جائے


لباس اور کپڑوں کے لیئے بھی دھونے و پاک کرنے کا یہی حکم وطریقہ ہے


تبصرہ :


ہر نجس چیز اس وقت تک پاک نہیں ہوگی جب تک اس سے نجاست کا عین و ذرات زائل نہ ہو جائے


مثلا اگر تولیا یا لباس یا بیت الخلا پر خون یا پاخانہ لگا ہو تو پہلے اس کو برطرف و زائل کرنا ضروری ہے، البتہ صرف خون یا پاخانہ کا رنگ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، پاک ہوجائے گا


نیچے دی گئی سرخی دبا کر جواب کو ملاحظہ فرمانا مفید ہے انشاءالله


  1. Mani waghairah se naapaak bistar | chaadar | kapdon ko paak karne ka tariqah

  2. Washing machine me naa paak kapde dhone ka tariqa

والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


۲۵ / ذی القعدہ / ۱۴۴۴ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen