ویٹیکن چرچ کے پوپ کے نام کھلا خط - Edaara-e-darul itrat
Qabre Hazrat Faatemah | aap ne apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat kis ko nahi di Imaam Ali ki shaan me gholu aur tanqis halaakat ka sabab | fatwa | palestine ke asl haami kaun ? Aqalliyat ka aksariyat par ghalaba | Israil apne wojud ki jang lad raha hai

Tuesday, January 2, 2024

ویٹیکن چرچ کے پوپ کے نام کھلا خط

roman urdu me padhne ke liae click here


بسم الله الرحمن الرحيم
ياصاحب الزمان ادركنا


ویٹیکن چرچ کے پوپ کے نام کھلا خط


نئے عیسوی سال کی آمد پر بغیر کسی تمہید کے مختصرا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت عیسی مسیح نے فرمایا :


"اگر کوئی تمہارے دائیں رخسار پر تھپڑ مارے تو بایاں رخسار بھی اس کو پیش کر دو"


(انجیل مَتّٰی فصل ۵ آیت ۳۹)


دین اسلام اس حوالے سے کیا کہتا ہے، اس کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بنیادی بات کی طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں
حضرت عیسی مسیح کے مذکورہ ارشاد کے مطابق یہ تعلیم اور اصول یعنی نرمی، عفو و درگزر اور لڑو مت، ہمیشہ کے لیئے ہے لیکن مسیحیت کی علامت امریکہ اور یورپی ممالک کے حکام صہیونی حکومت کے ہم نوالہ و ہم پیالہ اور ہم نشین بن گئے ہیں در آن حالیکہ یہود و نصاری کا آپس میں عقائد کے لحاظ سے شدید اختلاف اور باہمی بغض و عناد ہے لیکن اس کے باوجود مسلمانوں اور حق پسند و امن پسند مسیحیوں و یہودیوں اور مظلوم اقلیت کے خلاف یہ سب ظالم، ایک ساتھ کھڑے ہیں.
قابض صہیونی حکومت فلسطین میں عیسائیوں کو بھی جان بوجھ کر ہراساں کرتی ہے اور ان کے مقدسات کی توہین کرتی ہے، وہاں عیسائیوں کو بھی کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے، غزہ میں کئی چرچ مسمار کردیئے گئے.


غزہ کی موجودہ صورتحال آپ کی نظروں کے سامنے ہے وہاں اجتماعی نسل کشی جاری ہے، نوزاد، معصوم بچوں، عورتوں، بوڑھوں، زخمیوں ... کا قتل عام ہورہا ہے، ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں
خوراک، پانی، دواؤں، بجلی اور ایندھن وغیرہ کی فراہمی بند ہے حتی پناہ گاہوں اور اسپتال پر بے رحمانہ حملے جاری ہیں
کل امریکی بحیریہ کے ہیلی کاپٹروں نے بحیرئہ احمر (باب المندب) میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم کے آگے کھڑے ہونے والے حوثیوں کی کشتیوں پر حملہ کرکے دس حوثیوں کو شہید کردیا.


اگر آج حضرت عیسی مسیح ہمارے درمیان ہوتے تو کیا ان جرائم پر آنکھیں بند کرکے خاموش تماشائی بنے رہتے ؟


کیا ان انسانیت سوز مظالم پر آپ کا سکوت حضرت عیسی مسیح (عليه السلام) کی تعلیم اور اصول کے خلاف نہیں ؟


وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى


سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت"


18 / جمادی الثانی / 1445 ھ.ق

بمطابق یکم / جنوری / 2024

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.