کئی لوگوں سے اجرت لے کر صرف ایک ختم قرآن کرنا | قرآن پڑھنے کے بجائے صرف تین مرتبہ سورہ توحید پڑھنا | لیٹ کر پڑھنا کیسا ہے ؟ - Edaara-e-darul itrat
Maahe Rajab me "Daa'ei" farishta kis ko aawaaz deta hai aur keya kahta hai ?

Monday, December 29, 2025

کئی لوگوں سے اجرت لے کر صرف ایک ختم قرآن کرنا | قرآن پڑھنے کے بجائے صرف تین مرتبہ سورہ توحید پڑھنا | لیٹ کر پڑھنا کیسا ہے ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : +91955257...


سلام علیکم

  1. آقا کیا 10/15 قرآن کی اجرت لے کر صرف ایک قرآن پڑھ کر 10/15 کو بخشا جا سکتا ہے ؟

  2. اور کیا لیٹ کر قرآن پڑھا جا سکتا ہے ؟

جواب :


باسمہ تعالی
یاصاحب الزمان ادرکنا
علیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ


  1. نہیں، ہر ایک کے لئے الگ الگ پڑھ کر بخشنا ضروری ہے

  2. شرعا کوئی حرج نہیں ہے البتہ اس کو عرف و عام رواج میں بےاحترامی اور بے ادبی سمجھا جاتا ہو تو اس سے احتراز کرنا چاہئے

  3. قرآن حکیم کی تلاوت کے آداب میں سے یہ ہے کہ تلاوت کرتے وقت باوضو و قبلہ رخ ہو اور بیٹھ کر کرے


    آداب کی رعایت کرنا ضروری نہیں ہے لیکن اگر کرے تو افضل اور زیادہ ثواب کا باعث ہے


تبصرہ :


روایات کے مطابق اگر کوئی شخص سورہ توحید (قل ھواللہ احد) تین مرتبہ پڑھے تو اسے مکمل قرآن حکیم پڑھنے کا ثواب ملے گا تاہم مکمل قرآن مجید پڑھنے کی اجرت لینے والا شخص ایسا نہیں کرسکتا یعنی مکمل قرآن کریم پڑھنے کے بجائے تین مرتبہ سورہ توحید نہیں پڑھ سکتا بلکہ اسے سورہ حمد کے شروع سے لے کر سورہ ناس کے آخر تک پڑھنا چاہئے


نیچے دی گئی سرخی دباکر جواب کا پڑھنا مفید ہے ان شاءاللہ


  • Let kar quraan ki telaawat sunna kaisa hai ?

  • والسلام

    سید شمشاد علی کٹوکھری
    خادم ادارئہ "دارالعترت" - شعبئہ سوالات قم / ایران


    6 / رجب / 1447 ھ.ق

    subscribe us on youtube

    No comments:

    Comment

    .
    WhatsAppWhatsApp par sawaal karen