کیا نماز شب آدھی رات سے پہلے پڑھ سکتے ہیں ؟ اس کے درمیان فاصلے و وقفے کا حکم - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Sunday, September 10, 2023

کیا نماز شب آدھی رات سے پہلے پڑھ سکتے ہیں ؟ اس کے درمیان فاصلے و وقفے کا حکم

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : ...


نماز شب
نماز شفع
نماز وتر


کیا ان تینوں نمازوں میں جو ٹوٹل گیارہ رکعت ہے آدھی رات (سونے سے پہلے) کے بعد نمازشب یا نماز شفع پڑھ کے سو سکتے ؟ نماز وتر بعد میں یعنی نماز فجر کے اذان کے پہلے پڑھ سکتے؟
یا تینوں نمازوں کو جب بھی پڑھیں ایک ساتھ ہی پڑھنا چاہیئے ؟
آپ کے جواب کا منتظر ہوں
جزاک اللہ


میرا نام اور نمبر شیئر نہ کریں پلیز
تقلید : آیت اللہ خامنہ ای صاحب


جواب :


باسمه تعالى
يا صاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم


نماز شب (آٹھ رکعت نماز شب، دو رکعت نماز شفع اور ایک رکعت نماز وَتر یا وِتر) کا وقت آدھی رات (نصف شب) کے بعد سے فجر (اذان صبح) تک ہے


چند افراد آدھی رات اور سونے سے پہلے نماز شب پڑھ سکتے ہیں


  1. مسافر

  2. وہ شخص جس کے لیئے آدھی رات کے بعد اٹھنا سخت ہو

  3. وہ شخص جس کو اس بات کا اندیشہ ہو کہ آدھی رات کے بعد آنکھ نہیں کھل سکے گی جس کی وجہ سے نماز شب فوت ہو جائے گی

  4. وہ شخص جو کسی عذر کے باعث آدھی رات کے بعد نہ پڑھ سکے جیسے بوڑھا آدمی یا سردی کی شدت یا احتلام ہو جانے کا خوف ...

نماز شب کی گیارہ رکعات کو ایک ہی ساتھ پڑھنا ضروری نہیں ہے، فاصلے اور وقفے کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں


مثلا نماز شب کی 8 رکعات میں سے 2 رکعت پڑھیں، فاصلے اور وقفے کے بعد پھر 2 رکعت پڑھیں اسی طرح باقی 4 رکعات کے درمیان فاصلہ و وقفہ دیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے


نماز شفع اور وتر کے درمیان بھی وقفہ رکھنا جائز ہے


مزید معلومات کے لیئے "مینو" میں "نماز شب" کا شعبہ دیکھنا مفید ہے انشاءالله


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


23 / صفر / 1445ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen