کھلے آسمان کے نیچے حدیث کسا پڑھنا کیسا ہے؟ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Thursday, November 23, 2023

کھلے آسمان کے نیچے حدیث کسا پڑھنا کیسا ہے؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : +91936884...


سلام علیکم قبلہ
میرے کچھ سوال ہیں جن کا آپ سے جواب چاہیئے


  1. کیا حدیث کسا کھلے آسمان میں پڑھ سکتے ہیں ؟

  2. نماز شب پڑھنے کا صحیح وقت کب سے کب تک ہوتا ہے ؟

  3. کیا زیارت عاشورہ گھر میں مصلے پر بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته


  1. جی ہاں، پڑھ سکتے ہیں

  2. واضح ہو کہ مجھے کوئی ایسی روایت نہیں ملی، جس میں کھلے آسمان تلے یا زیر چادر حدیث کسا پڑھنے کا تذکرہ ہے یا زیر آسمان پڑھنے کی ممانعت ہے


    دوسری بات یہ ہے کہ حدیث کسا پڑھنے کے متعلق معصومین (عليهم السلام) سے منقول احادیث میں کسی خاص شرائط اور آداب کا تذکرہ نہیں ہے


    لیکن بہتر ہے کہ حدیث کسا پڑھتے وقت دعا وغیرہ پڑھنے کے عمومی آداب اور شرائط کی رعایت کی جائے مثلا باوضو، قبلہ رو ہوکر اور خشوع و خضوع وغیرہ کے ساتھ پڑھنا


    اس کی رعایت میں مزید اجر و ثواب اور ایک الگ ہی تاثیر ہے


  3. اس کا جواب پڑھنے کے لیئے سائٹ کے مینو میں جاکر "نماز شب" کا شعبہ ملاحظہ فرما لیں

  4. اس کے لیئے نیچے دی گئی لنک دبائیں


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد/ پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


9 / جمادی الاول / 1445ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen