roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب گلزارِ احمد صاحب (کشمیر)
السلام علیکم
میں نے آپ سے فون پر رابطہ کرنا چاہا لیکن نہیں ہو سکا فون کے ذریعے میں سوال واضح طور پر بتا سکتاتھا
ایک اہم سوال.. کیا ایسا ادبی معمہ جس کو بہت سارے لوگ انعام کی خاطر بھرتے ہیں لکھنا جائز ہے ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
اگر معمہ سے مراد جدول ہے تو جواب ملاحظہ فرما لیں :
اجرت یا انعام حاصل کرنے کی نیت سے جدول کشی (جدول بنانے) میں کوئی حرج نہیں ہے
اسی طرح انعام حاصل کرنے کے ارادے سے جدول حل کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
26 / جمادی الاول / 1445ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment