کیا گھر یا دکان میں ریکارڈ شدہ یا بذریعئہ کسی ایپ یا ٹی وی وغیرہ قرآن کی تلاوت لگا سکتے ہیں ؟ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Saturday, May 3, 2025

کیا گھر یا دکان میں ریکارڈ شدہ یا بذریعئہ کسی ایپ یا ٹی وی وغیرہ قرآن کی تلاوت لگا سکتے ہیں ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : محترم جناب سید فراز عباس صاحب۔ رانچی


سلام علیکم


کوسچن: کیا گھر میں قرآن کا آڈیو (یوٹیوب یا کوئی بھی ریکوڈڈ آڈیو) لگایا جا سکتا ہے، جس سے قرآن کی تلاوت کی آواز گھر میں گونجے.....


کیا اس میں کوئی حرج ہے، جیسا کہ دیکھا گیا ہے کہ کئی لوگ صبح اپنے گھروں یا دُکانوں میں لگاتے ہیں... مقصد برکت...


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته


کوئی حرج نہیں، جائز ہے بلکہ پسندیدہ و مستحسن کام ہے


لیکن بہتر یہ ہے اور ادب و احترام کا تقاضا یہ ہے کہ جو تلاوت قرآن کریم سن رہا ہے وہ یہ دو کام کرے


  1. دل سے سنے

  2. کلام الہی پر توجہ کے ساتھ خاموش رہے

خدا نے خود فرمایا ہے :


وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ


اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگاکر (غور سے) سنو اور خاموش رہو شاید تمہیں خدا کی رحمت سے نوازا جائے


(اعراف آیت 204)


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ شعبئہ سوالات قم ایران


4 / ذی القعدہ / 1446ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen