بنی اسرائیل کی ناشکری اور زندگی کی مشکلات کو آسان کرنے کے لئے پڑھی جانے والی دعا - Edaara-e-darul itrat
Jism par tel lagaane ke fawaa'aed | Lagaane ke auqaat | Ketni baar lagaa'aen aur kaun sa tel lagaa'aen ?

Tuesday, September 30, 2025

بنی اسرائیل کی ناشکری اور زندگی کی مشکلات کو آسان کرنے کے لئے پڑھی جانے والی دعا

roman urdu me padhne ke liae click here


باسمہ جلت اسمائہ
یا صاحب الزمان ادرکنا


بنی اسرائیل کی ناشکری اور زندگی کی مشکلات کو آسان کرنے کے لئے پڑھی جانے والی دعا


رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا :


أَلاَ فَلاَ تَفْعَلُوا كَمَا فَعَلَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ وَ لاَ تَسْخَطُوا نِعَمَ اَللَّهِ وَ لاَ تَقْتَرِحُوا عَلَى اَللَّهِ وَ إِذَا اُبْتُلِيَ أَحَدُكُمْ فِي رِزْقِهِ أَوْ مَعِيشَتِهِ بِمَا لاَ يُحِبُّ فَلاَ يَنْجِذَنَّ شَيْئاً يَسْأَلُهُ لَعَلَّ فِي ذَلِكَ حَتْفَهُ وَ هَلاَكَهُ وَ لَكِنْ لِيَقُلْ

خبر دار تم ویسا نہ کرو جیسا بنی اسرائیل نے کیا (بنو اسرائیل کو وہ نعمتیں ملیں جو کسی دوسری قوم کو نہ ملیں جیسے دریا کا پھٹ جانا، چشموں کا جاری ہوجانا ، زمینی اناج عطا کیا جانا اور مَنُّ وَسَلویٰ اتارنا ... جس کو خدا نے اپنی قدرت کاملہ سے بنی اسرائیل کے لئے غذا بناکر اتارا تھا لیکن بنی اسرائیل نے ان نعمتوں کی قدر نہ کی، اس کو کم سمجھا، خاطر میں نہ لائے، اپنے رب کی ناشکری کی اور کہنے لگے خدا ہمارے لئے مسور، پیاز اور لہسن وغیرہ کیوں نہیں بھیجتا) تم خدا کی نعمتوں کو کم نہ سمجھو اس کو خاطر میں لاؤ اور جب تم میں سے کوئی اپنے رزق و روزی و معیشت میں تنگی اور ایسی چیز سے دوچار ہو جسے وہ ناپسند کرتا ہو (جب کہ ممکن ہے وہ اس کے لئے اچھی و بہتر ہو لہذا) خدا سے کسی چیز کا مطالبہ سختی و شدت سے یا بے سمجھے بوجھے نہ کرے کوئی چیز مانگنے پر اصرار نہ کرے، کیونکہ ممکن ہے کہ جس چیز پر وہ اصرار کررہا ہے وہی اس کی موت اور ہلاکت کا سبب بن جائے۔


البتہ اسے اس طرح دعا کرنی چاہئے :


اَللَّهُمَّ بِجَاهِ مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ اَلطَّيِّبِينَ إِنْ كَانَ مَا كَرِهْتُهُ مِنْ أَمْرِي هَذَا خَيْراً لِي وَ أَفْضَلَ فِي دِينِي فَصَبِّرْنِي عَلَيْهِ وَ قَوِّنِي عَلَى اِحْتِمَالِهِ وَ نَشِّطْنِي لِلنُّهُوضِ بِثِقْلِ أَعْبَائِهِ وَ إِنْ كَانَ خِلاَفُ ذَلِكَ خَيْراً فَجُدْ عَلَيَّ بِهِ وَ رَضِّنِي بِقَضَائِكَ عَلَى كُلِّ حَالٍ فَلَكَ اَلْحَمْدُ

اے اللہ! محمد اور ان کی پاکیزہ آل کے بلند مقام کی قسم، اگر یہی چیز جو مجھے ناگوار ہے اور جس کا میں اپنی زندگی میں سامنا کر رہا ہوں، میری بھلائی اور سعادت کا باعث ہے اور میرے دین کے لئے بہتر ہے، تو مجھے اس کے مقابلہ میں صبر و تحمل کی توفیق عطا فرما اور مجھے اس کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرما اور اس بھاری بوجھ (جو مجھے ناگوار ہے) کو اٹھانے کے لئے مجھے نشاط اور سکون عطا فرما۔ اور اگر اس کے برخلاف کوئی چیز میرے حق میں بہتر ہے تو اپنے فضل و جود سے میرے نصیب میں وہی لکھ دے جو میرے حق میں بہتر ہو اور ہر حال میں مجھے اپنی قضا اور فیصلے پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرما، حمد و ثنا صرف تیرے ہی لئے ہے


فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ قَدَّرَ اَللَّهُ وَ يَسَّرَ لَكَ مَا هُوَ خَيْرٌ

جب بھی اس طرح دعا کروگے تو مقدرات الہی اچھے ہوں گے اور تمہاری بھلائی اور فلاح کے اسباب آسانی سے مہیا ہوں گے


بحارالانوار - جلد 71 - صفحہ 149


سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت"


6 / ربیع الثانی / 1447ھ.ق

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen