roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : برادر محترم / لکھنؤ
جناب سلام علیکم
بیٹے نے خمس نکالا ہے، اور اس کے فادر کو اپنے لئے انجکشن لینا ہے
کیا فادر خمس کے روپئے سے اپنے لئے انجکشن لے سکتا ہے ؟ حق سادات میں سے
تقلید : سیستانی صاحب کی
جواب :
باسمہ تعالی
یاصاحب الزمان ادرکنا
علیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
بیٹا اپنے سید والدین کو اپنا سہم سادات نہیں دے سکتا چاہے والدین غریب ہوں کیونکہ اگر باپ ماں (شرعی اعتبار سے) فقیر و غریب ہیں اور بیٹا غنی و صاحب حیثیت تو والدین کے نان و نفقہ کی ذمہ داری شرعا بیٹے پر لازم ہے
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
26 / ربیع الثانی / 1447ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل



No comments:
Comment