بسم اللہ الرحمن الرحیم
کونا لظالم خصما و للمظلوم عونا
"ﻧﻬﺞ ﺍﻟﺒﻠﺎﻏﻪ ﺧﻂ 47 "
ظالم کے لۓ دشمن بنو اور مظلوم کے لۓ مددگار
مومنین کرام سلام علیکم
آپ حضرات کو معلوم ہوگا کہ عالم کفر و نفاق نے مظلوم ملک، یمن پر وحشیانہ حملہ کرکے بہت سے بے گناہ لوگوں کو حالت نیند میں شهید اور زخمی کردیا جس میں بچے، عورتیں اور بوڑهے بھی تھے اس حملہ میں عرب لیگ جس کو شیطان لیگ کہنا زیادہ مناسب ہے مخصوصا آل سعود اور حکومت پاکستان و ترک جس نے آج تک مظلوم فلسطینیوں کی مدد ایک گولی سے بھی نہیں کی امریکہ و اسرائیل کی آواز پر ایک وفادار کتّے کی طرح دم ہلاتے ہوئے پیش پیش ہیں
یہ حملہ بھی منافقین اور یہودیوں کی باہمی سازش کا نتیجہ ہے
جو بھی اہل بیتؑ سے دور ہوگا اسی طرح دوسروں کا اسیر و غلام اور ذلیل و خوار ہوکر قتل عام کرکے بھی افسوس نہیں کرے گا
سنی بھائیوں کے بڑے بڑے علماء نے لکھا ہے کہ گذشتہ ظالم اولوالامر کے مشاور اور منشی یہودی اور مسیحی تھے رومیوں کو بہت سے معاملات کا انچارج بنایا گیا تھا سلطنت عثمانی کے زوال کا ایک مہم سبب یہ بتایا ہے کہ اس کے اکثر سفیر غیر مسلم تھے، آج بھی ایسا ہی ہے
انشاءاللہ یہ سارے ظالم نابود ہوں گے اس لئے کہ وعدہ الھی ہے
" ۰۰۰ولا یزید الظالمین الاخسارا " (اسراء ۸۲)
"ظالموں کے لئے تو صرف خسارے میں اضافہ کرتی ہے"
لہذا تمام مومنین و مومنات سے گزارش ہے کہ اپنی دینی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مظلومین یمن کی حمایت اور اظہار ہمدردی کریں اور وحشی قاتلوں کی مذمت
والسلام علیکم و رحمة اللہ
سید شمشاد علی کٹوکھری خادم " دارالعترت " پٹنہ
6 / جمادی الاولی / 1436



No comments:
Comment