roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : ...
سلام علیکم
کسی پیش نماز کی قرائت صحیح نہ ہو تو اس کے پیچھے نماز صحیح ہوگی ؟
مہربانی کرکے سیستانی صاحب کے آفس سے پوچھ کر جواب دینے کی مہربانی کریں
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
مختصر جواب :
صحیح نہیں ہوگی
قدرے تفصیلی جواب :
یہاں تین باتوں کی وضاحت ضروری ہے :
- پہلی بات یہ ہے کہ جماعت کے صحیح ہونے میں امام جماعت کی عدالت پر یقین یا اطمینان اور قرائت کی صحت و درستگی مہم و ضروری ہے
- قرائت صحیح ہو یعنی الفاظ کی ادائیگی صحیح طریقے سے کرے، عربی زبان کے سارے قواعد (جیسے تجوید اور لحن وغیرہ) کے مطابق پڑھنا واجب و ضروری نہیں ہے بلکہ ضروری و لازم یہ ہے کہ الفاظ کو صرف صحیح پڑھے
- عادل وہ شخص ہے جو ان کاموں کو بجا لائے جو اس پر واجب ہیں اور جو کام اس پر حرام ہیں اس سے باز رہے
نیچے دی گئی سرخی دبا کر جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
11 / جمادی الاول / 1445ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment