ليلة الرغائب کی نماز کا حکم | نیت کا طریقہ | مطلب | نام رکھنے کا سبب - Edaara-e-darul itrat
Qabre Hazrat Faatemah | aap ne apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat kis ko nahi di Imaam Ali ki shaan me gholu aur tanqis halaakat ka sabab | fatwa | palestine ke asl haami kaun ? Aqalliyat ka aksariyat par ghalaba | Israil apne wojud ki jang lad raha hai

Wednesday, January 17, 2024

ليلة الرغائب کی نماز کا حکم | نیت کا طریقہ | مطلب | نام رکھنے کا سبب

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : محترم جناب عمار صاحب


سلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ


ایک سوال ہے


ليلة الرغائب کی مختصر وضاحت فرما دیں
اور اس کی نماز کی نیت کیا ہوگی ؟
شکریہ


جواب :


باسمه تعالى
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته


ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ کو "لَیلَةُ الرَّغائِب" کہتے ہیں


رَغَائِب "رَغِيبَة" کی جمع ہے اس کا مطلب ہوا :


رغبت، شوق، پسندیدہ، مرغوب اور بہت زیادہ عطا و بخشش


لہذا "ليلة الرغائب" یعنی رغبت و شوق کی شب اور بہت زیادہ عطا و بخشش کی رات


"ليلة الرغائب" نام رکھنے کا سبب یہی ہے کہ اس رات میں انسان، خدا و بہشت کی خواہش و رغبت رکھتا ہے اور یہ رات بہت زیادہ عطا، بخشش اور اجر و پاداش کی رات ہے


بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا مطلب "آرزوؤں کی رات" اور آرزو بر آنے کی شب ہے، یہ صحیح نہیں ہے


البتہ آرزو عیب نہیں ہے، کسی چیز کی خواہش کرنے میں برائی نہیں
اس آرزو کی مذمت کی گئی ہے جو طولانی ہو اس لیئے کہ یہ آخرت و خدا سے دور کر دیتی ہے، اس کی وجہ سے انسان آخرت و خدا کو بھول جاتا ہے


(اس تعلق سے "نهج البلاغه" خطبہ 42 پڑھ لیں)


"ليلة الرغائب" کے اعمال و نماز ... کا ذکر "مفاتیح الجنان" میں ہے


اس رات میں اعمال و نماز کے متعلق رسول اکرم (صلى الله عليه و آله) سے مروی جو روایت ہے وہ معتبر نہیں ہے
اس لیئے کہ اس کی سند کا ذکر نہیں ہے اگر ہے تو قابل اعتبار نہیں ہے


بعض علما و محدثین کے بقول یہ روایت سنی کتابوں سے شیعہ کتابوں میں نقل ہوئی ہے


سب سے پہلے اس حدیث کا ذکر جناب سید بن طاووس / طاؤس (رضوان الله تعالى عليه) نے اپنی کتاب "اِقبَالُ الاَعمَال" میں کیا ہے، اس سے پہلے شیعوں کی معتبر کتاب میں اس کا ذکر نہیں ہے


لہذا رجب کی پہلی شب جمعہ میں ادا کی جانے والی نماز کا استحباب (مستحب ہونا) ثابت نہیں ہے، اس کو رجا کی نیت سے پڑھیں، یعنی قبول ہونے و ثواب کی امید و قصد سے پڑھیں


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


3 / رجب / 1441 ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.