roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترمہ جناب ریشمہ رضوی صاحبہ
سلام
آداب کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ اس کا اینسر دیجیئے
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
کوئی حرج نہیں ہے البتہ سلام کی جگہ آداب نہیں لے سکتا، سلام کرنے کے شرعی اور مسنون طریقے اور صیغے (الفاظ و کلمات) چار ہیں
- سَلامٌ عَلَیک
- اَلسَّلَامُ عَلَیْک
- سَلامٌ عَلَیکُم
- اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ
اور یہ دینی و اسلامی شعار و دعائیہ جملے بھی ہیں اور "سلام" خدا کے ناموں میں سے ایک نام ہے لہذا بہتر یہ ہے کہ شرعی الفاظ (چار صیغوں) کو آداب سے بدلا نہ جائے
نیچے دی گئی سرخی پر دبا کر جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
25 / جمادی الثانی / 1445 ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment