roman urdu me padhne ke liae click here
باسمه تعالی
یا صاحب الزمان ادرکنا
سلام علیکم
مومنین و مومنات گرامی
عید فطر کے چاند دیکهنے کے تعلق سے حقیر سے پوچها گیا تو اپنی شرعی ذمہ داری سمجهتے ہوۓ اور مومنین کے شک و تردید کے پیش نظر آیت اللّه سیستانی کے دفتر (قم) سے جو سوال کیا اس سوال و جواب کا ترجمہ و مفہوم آپ حضرات کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں
سوال :
کیا آیت اللّه سیستانی نے کوئی ایسا حکم دیا ہے کہ مومنین ہندوستان کے لیۓ بهی کل (10 / 4 / 2024) عید فطر ہے ؟
جواب :
بعید نہیں کل بروز بدھ ہندوستان میں عید فطر ہو
"بعید نہیں" کی وضاحت :
اگر اطمینان حاصل کر لیا کہ چاند دیکها گیا ہے تو عید ہے اور اگر اطمینان حاصل نہیں ہوا تو دو کاموں میں سے کوئی ایک کام کر سکتے ہیں :
- (تقریبا ۲۲ کلو میٹر) سفر کریں اور سفر میں کچھ کها کر لوٹ آئیں
- روزه رکهیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکهری
خادم ادارهٔ دارالعترت مقیم قم / ایران
روز عید فطر 1445 ھ.ق
بمطابق 10 / 04 / 2024
No comments:
Comment