roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : +9194153...
سرکار سلام علیکم
میں فجر میں نہیں اٹھ پاتا ہوں تو ظہر کی نماز بنا فجر کی قضا پڑھے، پڑھی جاسکتی ہے یا ظہر کے بعد فجر کی قضا پڑھی جائے ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
آپ کو اختیار ہے، چاہیں تو ظہر کی نماز سے پہلے صبح کی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں، چاہیں تو نماز ظہر کے بعد پڑھیں اگرچہ صبح کی قضا نماز کو نماز ظہر سے پہلے پڑھ لینا بہتر ہے
تمام مومنین اور مومنات گرامی سے ایک مرتبہ پھر گزارش ہے کہ شرعی مسئلہ پوچھتے وقت اپنے مرجع کا نام ضرور بتائیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم ایران
26 / رمضان المبارک / 1445ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment