اچھے اور برے ناموں کے اثرات کی حقیقت | ہر طرح کی بیماری سے بچنے کے لئے دعا اور نسخے - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Wednesday, May 14, 2025

اچھے اور برے ناموں کے اثرات کی حقیقت | ہر طرح کی بیماری سے بچنے کے لئے دعا اور نسخے

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از برادر محترم :


سلام علیکم جناب
میں محمد ضیغم علی اترپردیش سے
اور آپ خیریت سے ہیں جناب


ولادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام بہت مبارک ہو آپ کو


جناب میرا بیٹا 19 مہینے کا ہے وہ بار بار بیمار پڑ جاتا ہے کچھ کھاتا ہے تو الٹی کر دیتا ہے بڑی منت مراد سے اللہ پاک نے دیا ہے
اس کا نام محمد آرش مسلم ہے
کیا نام سے تو کوئی اثرات نہیں اس کی وضاحت کر دیں جناب
جناب یہ میسج … گروپ میں مت ڈالیۓ گا


جواب :


باسمه تعالی
یا صاحب الزمان ادرکنا
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ اپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو


مختصر جواب :


محمد اور مسلم اچھا، عمدہ اور بابرکت نام ہے۔


آرش فارسی زبان کا لفظ ہے عربی لفظ نہیں. جس کے معنی عاقل اور ہوشیار کے ہیں اور ایرانی بادشاہ منوچہر کے زمانے کے ایک تیر انداز و نامور پہلوان کا نام ہے.


فی نفسہ اس نام میں کوئی حرج نہیں لیکن اس سے بہتر بھی نام موجود ہیں.


بیمار رہنے کا سبب آپ کے بچے کا نام نہیں. اس کی صحت پر نام کے اثر انداز ہونے کا تصور درست نہیں ہے. کسی روایت میں ہم نے ایسی کوئی بات نہیں دیکھی کہ انسان یا بچے کے نام کا اس کی صحت پر اثر ہوتا ہے.


بیماری میں مبتلا ہونا نام کی وجہ سے نہیں ہے، بیماری لاحق ہونے کی اصل وجہ کچھ اور ہو سکتی ہے کسی اچھے و مستند ڈاکٹر سے علاج کروائیں.


قدر‌‌ے تفصیلی جواب :


آیات اور روایات کے مطابق یہ کہا جا سکتا ہے کہ انسان کے نام کا اس کی دنیاوی اور اخروی زندگی پر اثر ہوتا ہے۔ اس بنا پر بہت سی احادیث میں اپنے بچوں کے لۓ اچھے ناموں کا انتخاب کرنے کی ہدایت فرمائی گئی ہے اور برے، خراب، مہمل، بے معنی اور غیر اسلامی نام رکھنے سے منع فرمایا گیا ہے۔
اچھے ناموں کے اچھے اور برے ناموں کے برے اثرات ہوتے ہیں۔
اہل بیت سلام اللہ علیہم کی نظر میں یہ موضوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


سلیمان جعفری سے روایت ہے کہ امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا :


" لَا يَدْخُلُ الْفَقْرُ بَيْتًا فِيهِ اسْمُ مُحَمَّدٍ وَأَحْمَدَ وَعَلِيٍّ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ أَوْ جَعْفَرٍ أَوْ طَالِبٍ أَوْ عَبْدِ اللَّهِ أَوْ فَاطِمَةَ مِنْ النِّسَاءِ عَلَيْهِمْ‌السَّلَامْ "


" غربت و تنگ دستی اس گھر میں داخل نہیں ہوتی جس میں نام محمد، احمد، علی، حسن، حسین، یا جعفر یا طالب یا عبداللہ یا عورتوں میں سے فاطمہ علیہم السلام ہو. "


تہذیب الاحکام جلد 7 صفحہ 438 تالیف شیخ الطائفہ (شیخ طوسی)


اس سے پتا چلتا ہے کہ نام کا اثر انسان کی زندگی پر بھی پڑتا ہے.


انسان کی زندگی اور شخصیت پر اچھے اور برے ناموں کے اثرات پڑنے کو جدید سائنس نے بھی تسلیم کیا ہے البتہ ناموں میں یہ اثر خدا نے رکھا ہے نام بذات خود نہ کسی کو نفع پہنچا سکتا ہے اور نہ نقصان.


واضح رہے کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک کی زندگی پر ضرور بالضرور نام کے اثرات مرتب ہی ہوں گے بلکہ ہو سکتا ہے کسی پر نام کے اثرات مرتب نہ ہوں.


یہ دوا کی طرح ہے ادویات کسی پر اثر انداز ہوتی ہیں اور کسی پر اثر نہیں ڈالتی ہیں لیکن یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ نفسیاتی، ذہنی، فکری اور روحانی اعتبار سے انسانی شخصیت، سماج و معاشرے اور اجتماعی حیات پر اچھے اور برے ناموں کا اثر پڑتا ہے۔


شادی نہ ہونے یا میاں بیوی کے درمیان اختلاف ہو جانے یا اولاد نہ ہونے یا غربت یا بیماری یا بچوں کے ضدی پن وغیرہ کی وجہ سے بعض لوگ اپنے یا بچوں کے نام تبدیل کر رہے ہیں۔ حد ہو گئی اچھے اور اہل بیت علیہم السلام کے نام پر رکھے گئے نام کو بھی بدل کر بیہودہ نام رکھے جا رہے ہیں
اہل بیت علیہم السلام کے ناموں سے بہتر نام کیا ہوگا ؟


زیارت جامعہ میں ہے :


" فَمَا أَحْليٰ أَسْمَاءَ‌كُمْ "


" کتنے شیریں و پیارے آپ کے نام ہیں۔ "


پیسے کمانے کے لۓ کسی حقہ باز نے ان لوگوں سے کہہ دیا کہ بیماری یا غربت دور کرنے کے لۓ اپنا یا بچے کا نام بدل دو۔


بیماری یا غربت وغیرہ کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے یا بچوں کے نام ستاروں کی مناسبت سے یا تاریخ پیدائش کے حساب سے یا حروف ابجد و تہجی کے لحاظ سے ۔۔۔ نہیں رکھے گئے ہیں۔


روایات یا علمائے کرام کے قول میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی کہ ستاروں کی مناسبت سے یا تاریخ پیدائش کے حساب سے یا حروف ابجد کے لحاظ سے نام رکھنا چاہیۓ یا قرآن حکیم سے نام تجویز کرنا چاہیے یا پریشانی، جسمانی امراض یا غربت وغیرہ کو دور کرنے کے لۓ نام بدلنا چاہیے یا بچوں کے نام اس کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں یا نام بدلنے سے قسمت بدل جاتی ہے۔


خلاصۂ‌ کلام :


بچے کے نام کا اس کی صحت پر اثر انداز ہونے یا مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لۓ نام تبدیل کرنے پر کوئی عقلی یا نقلی دلیل نہیں ہے۔


یہ عمل خدا پر بھروسہ کرنے اور عطیۂ الہی سے فائدہ اٹھانے سے متصادم ہے۔


یہ بھی ملحوظ خاطر رہے کہ ایسی روایات موجود ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے بعض لوگوں اور شہروں کے برے و نامناسب نام بدل کر ان کی جگہ اچھا نام رکھ دیا اور ائمہ اطہار علیہم السلام نے برے ناموں سے روکا ہے اور تبدیل کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔


ایسی روایات سے معلوم ہوا کہ برے و خراب نام بدل کر ان کی جگہ اچھا نام رکھ دیا جائے۔


مذکورہ بالا بیان کے حوالے سے اہم معلومات اور تفصیلات ہیں جن کو طوالت کے خوف سے ترک کیا جاتا ہے۔


آخر میں ہر طرح کی بیماریوں سے بچنے کے لۓ دعا اور چند نسخے پیش خدمت ہیں :


  1. اگر عقیقہ نہ ہوا ہو اور قربانی کے لۓ مالی حالت اچھی ہے تو عقیقہ کرائیں۔

  2. بیماری کو ٹالنے کے لیے حسب استطاعت و توفیق صدقہ دیں۔

  3. امام صادق علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے :


    « دَاوُوا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَةِ … »


    « صدقہ کے ذریعے اپنے مریضوں کا علاج کرو … »


    (اصول کافی جلد 4 صفحہ 3 مطبوعہ الاسلامیہ)


  4. چاروں قل، آیت الکرسی اور زیارت عاشورہ پڑھ کر مریض پر پھونکیں۔

  5. بہتر یہ ہے کہ اس طرح پڑھیں کہ مریض سنے۔


    واضح رہے کہ یہ خود مریض کو پڑھنا چاہۓ۔ جدید ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ مریض پر سب سے زیادہ اثر خود اس کی اپنی اواز کا ہوتا ہے۔


  6. امام رضا علیہ السلام نے فرمایا :

  7. ہر مرض کے لۓ درج ذیل ذکر پڑھ کر مریض پر دم کرو :


    « يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ وَ مُذْهِبَ الدَّاءِ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ [وَ آلِ مُحَمَّدٍ] وَ أَنْزِلْ عَلَى وَجَعِيَ الشِّفَاءَ. »


    ترجمہ :


    « اے شفا نازل کرنے والے اور بیماری کو دور کرنے والے محمد اور ان کی ال پر درود بھیج اور میرے درد پر شفا نازل فرما۔ »


    (مصباح کفعمی صفحہ 152)


  8. حرز چودہ معصومین (صلوات اللہ وسلامہ علیہم) گلے میں لٹکا دیں یا بازو پر باندھ دیں چاہے مریض ہو یا صحت مند۔

تبصرہ :


  1. بیماری سے بچنے کے لۓ بتائے گئے امور پر عمل کرنے سے پہلے وضو کر لیں کیونکہ یہ تاثیر میں اضافے کا باعث ہے

  2. مزید و مفید معلومات کے لۓ نیچے دی گئی سرخی دبائیں

    1. Bach'chon ka naam paydaaeish ke pahle aur ach'chhe rakhen

    2. Nazare bad | bala | bimaari waghairah se mahfuz rakhne ke liae qurbaani | ous ke gosht ka hukm | kaun sa jaanwar qurbaani karen ?

    3. Eilme aadaad ke zariae naam ke aadaad nikaalne | nag pahenne ka hukm | mariz ke liae mofid nag

    خدا بحق چودہ معصومین (سلام اللہ علیہم) آپ کے بچے کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ دارالعترت، عظیم آباد – پٹنہ، شعبۂ سوالات قم -ایران


15 / ذی القعده / 1446 ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen