roman urdu me padhne ke liae click here
باسمه جلت اسمائه
جونپور کے افسوس ناک واقعہ پر اظہار خیال
جونپور / یوپی میں امام سجاد (عليه السلام) کا علامتی جنازہ اٹھایا گیا اور اس کی تدفین کی گئی، اس کی سخت مذمت کی گئی اور بانی نے معافی بھی مانگ لی اس کے بعد بھی سوشل میڈیا وغیرہ پر موضوع بحث بنا ہوا ہے جبکہ غلطی پر اظہار افسوس اور معذرت کے بعد ایسا نہیں ہونا چاہئے اور بعض لوگ کہہ رہے ہیں معافی قابل قبول نہیں
میں ایسے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی ایسا گناہ ہے جسے خدا معاف نہیں کرے گا ؟ خدا کا فضل لامحدود ہے سچی توبہ سے کبیرہ گناہ بھی معاف ہوجاتے ہیں خدا کی رحمت بہانہ ڈھونڈتی ہے
دوسرے یہ کہ دعائے کمیل میں خدا کے لۓ ہے "يَا سَرِيعَ الرِّضَا" (اے جلدی راضی ہونے والی ذات)
معصومین (عليهم السلام) ان صفات کے مظہر اکمل ہیں
کیا جونپور کا واقعہ حضرت حر (سلام الله عليه) کے گناہ سے بڑا گناہ ہے ؟ امام حسین (عليه السلام) نے تو انہیں معاف کردیا اور حر کا خطاب دیا. کیا ہم خدا اور معصومین (عليهم السلام) سے بھی (معاذالله) دو ہاتھ آگے ہیں ؟
افسوس ہمارے معاشرے میں کبھی کبھی نرمی کی جگہ بےجا سختی لے لیتی ہے
سب سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو اب ختم کردیں تاکہ اصل عزاداری سے توجہ نہ ہٹے
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت"
حوزہ علمیہ قم المقدسہ / ایران
3 / صفر / 1447ھ.ق
دی گئی سرخی دبا کر تحریر کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
No comments:
Comment