Moharram wa azaadaari ke mota'alliq mofid maalumaat
×

نماز جمعہ کے وقت ظہر کی نماز باجماعت یا فرادی پڑھنے کا حکم

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : محترم جناب شہاب صاحب / لکھنؤ

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

سوال ہے
نماز جمعہ کے پہلے کسی مسجد میں ظہر کی جماعت ہوسکتی ہے یا نہیں ؟
اکورڈنگ ٹو آیت اللہ سیستانی صاحب ( آیت اللہ سیستانی صاحب کے مطابق)
جس کا ڈسٹنس بھی 5کلومیٹر سے کم ہو
پلیز رپلائی

جواب :

باسمہ تعالی
یاصاحب الزمان ادرکنا
علیکم السلام و رحمت اللہ وبرکاتہ

امام زمانہ (ارواحنا فداہ) کی غیبت کے دوران نماز جمعہ واجب تعیینی نہیں بلکہ اختیاری واجب ہے (یعنی نماز جمعہ پڑھنا اختیاری چیز ہے واجب و لازم نہیں) لہذا نماز جمعہ سے پہلے یا نماز جمعہ کے وقت کسی مسجد میں یا گھر میں نماز ظہر، باجماعت یا انفرادی ہوسکتی ہے (پڑھنا شرعا درست ہے)

واضح رہے کہ واجب تعیینی کا مطلب یہ ہے کہ مولا و شارع (خدا یا رسول اکرم اور ائمہ اطہار سلام اللہ علیہم) کا حکم صرف ایک خاص معاملے سے متعلق ہے اور تعمیل کے لحاظ سے کوئی دوسرا عمل اس کی جگہ نہیں لے سکتا جیسے ماہ رمضان کے روزے اور روزانہ کی نمازیں

مولا و شارع کا حکم ان نمازوں اور روزوں سے متعلق ہے کوئی دوسرا عمل مولا و شارع کا مقصد (غرض) پورا نہیں کرسکتا

واجب تعیینی کے برعکس واجب تخییری ہے، جیسے نماز جمعہ یا نماز ظہر، ان دونوں (نمازوں) میں سے اگر کوئی بھی ایک نماز پڑھ لیں تو کافی ہے (اس سلسلے میں مکلف کو اختیار ہے)

نیچے دی گئی سرخی دبا کر جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله

  • Namaaze jum'ah ka waqt | Zawaale aaftaab maalum karne ka tariqa
  • والسلام
    سید شمشادعلی کٹوکھری
    خادم ادارئہ "دارالعترت"
    شعبئہ سوالات قم / ایران

    24 / ذی الحجہ / 1447ھ.ق

    روز غدیر ثانی یعنی عید مباہلہ اور نزول آیت تطہیر

    رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

    subscribe us on youtube

    Comment

    Previous Post Next Post