Aayatullah Vahid Khorasani ki maut faqaahat ki taarikh ke aek raushan baab ka khaatema
×

مسجد میں غیر مسلم حکومت کا پیسہ لگانا کیسا ہے ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از: محترم جناب گلزار احمد صاحب (کشمیر)

السلام علیکم
سوال :

  1. ہندوستان میں حکومت کسی مسجد یا مندر کے نام پر براہ راست پیسے نہیں دے سکتی، لیکن حکومت کمیونٹی ہال کے نام پر پیسے دیتی ہے، جب کہ نیت مسجد کی ہوتی ہے۔ کیا اس رقم کو مسجد پر خرچ کیا جا سکتا ہے؟
  2. اور اگر حکومت نے بغیر کسی مخصوس شرط کے کمیونٹی ہال کے نام پر رقم دی ہو، تو کیا بعد میں اس رقم کو مسجد پر خرچ کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
  3. جواب ہمیں سیستانی اور شہیدآقا رہبر کے فتوے کے مطابق چاہئیے
    (مسجد کا معاملہ ہے اگر جواب آڈیو کی صورت میں دیا جائے تو آپ کی نوازش) ہوگی)


جواب :

باسمہ تعالی
یاصاحب الزمان ادرکنا
علیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ

دونوں سوال کا جواب :

رہبر شہید کے مطابق :

دینے والے کو اس کا علم ہو اور اس سے راضی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے

آیت اللہ سیستانی کے مطابق :

شرعا جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں

تمام خواہران و برادران گرامی سے گزارش ہے کہ صرف ایک مرجع کا مسئلہ پوچھیں

والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت " شعبئہ سوالات قم/ ایران

8 / جمادی الثانی/ 1448ھ.ق
subscribe us on youtube

Comment

Previous Post Next Post