roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب سید عمار حیدر صاحب / کٹوکھر (سارن - بہار)
روزے کی حالت میں انجکشن لے سکتے ہیں یا خون ٹیسٹ کروانے کے لیئے نکلوا سکتے ہیں یا نہیں
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم
روزے کی حالت میں ٹیسٹ وغیرہ کے لیئے خون نکلوا سکتے ہیں، اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا کیونکہ بدن سے خون نکلوانا روزے کو توڑنے والی چیزوں و امور میں سے نہیں ہے البتہ اگر کمزوری کا باعث بنے تو مکروہ ہے
انجکشن لگوانے کا مسئلہ معلوم کرنے کے لیئے نیچے دی گئی سرخی دبائیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
7 / رمضان المبارک / 1445ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment