roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : +9233570...
وضو میں ٹپ (نل) کو بند کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم
چہرے پر پانی ڈالنے کے بعد پہلے نل بند کریں پھر چہرے پر ہاتھ پھیریں تاکہ سب جگہ اچھی طرح پانی پہنچ جائے پھر داہنے ہاتھ پر پانی ڈالنے کے بعد پہلے نل بند کریں اس کے بعد ہاتھ پھیریں اسی طرح بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر پہلے نل بند کریں اس کے بعد دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر اس طرح پھیریں کہ پانی پورے ہاتھ پر پہنچ جائے پھر سر اور دونوں پیروں کا مسح کریں
تبصرہ :
- وضو کے دوران ایک مرتبہ یا بار بار نل بند کرنے کے بارے میں عام خیال یہ ہے کہ ایسا کرنے سے وضو باطل ہو جاتا ہے لہذا کچھ لوگ شروع سے آخر تک نل کھلا چھوڑ دیتے ہیں
- اگر وضو کے دوران باہر کا پانی چہرے یا داہنے ہاتھ پر لگ جائے تو کوئی حرج نہیں، وضو باطل نہیں ہوگا البتہ بائیں ہاتھ کو دھونے کے بعد اور سر و پیروں کا مسح کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ دائیں و بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر موجود وضو کے پانی پر باہر سے پانی نہ لگے کیونکہ اس صورت میں سر اور پیروں کا مسح باطل ہو جاتا ہے
- وضو کے دوران باہر کے پانی سے مراد وہ پانی ہے جو وضو کی نیت سے اعضائے وضو پر نہ ڈالا جائے اور جو پانی وضو کی نیت سے ڈالا جائے وہ وضو کا پانی ہے
- وضو میں درج ذیل مستحبات ہیں :
- وضو کے لئے پانی لینے سے پہلے کلائی تک ہاتھ دھونا
- وضو شروع کرنے سے پہلے تین مرتبہ کلی کرنا یعنی اپنے منہ میں پانی ڈال کر گھمانا پھر باہر نکال دینا
- تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنا
پہلی بات تو یہ کہ، یہ خیال و تصور غلط ہے؛ نل بند کرنے سے وضو باطل نہیں ہوتا، اس میں کوئی حرج نہیں
دوسری بات یہ کہ نل کھلا رکھنا درست نہیں اس لئے کہ یہ اسراف ہے اور اسراف گناہ و حرام ہے البتہ وضو کرتے وقت پانی میں اسراف کرنا وضو کے باطل ہونے کا باعث نہیں
واضح رہے کہ مسح صحیح ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وضو کے پانی سے دوسرا پانی مخلوط نہ ہو لیکن اگر باہر کا پانی اتنا کم ہو کہ وضو کے پانی پر غالب نہ آئے تو کوئی حرج نہیں
اگر بائیں ہاتھ کا دھونا مکمل ہونے سے پہلے، نل بند کردیں اور بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر باہر (یا نل) کا پانی لگ جائے یا گِر جائے تو یہ بھی کیا جاسکتا ہے کہ آب وضو کی نیت سے اپنے داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ کی کہنی سے نیچے کی طرف کھینچیں اس صورت میں وضو اور اس سے مسح کرنا درست و صحیح ہوگا
ظاہر ہے کہ ان مستحبات کو جلدی جلدی انجام دیتے ہیں اس کے دوران نل بند کرنے کی ضرورت نہیں
نیچے دی گئی سرخی دبا کر جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
Wozu me makruhaat | Wozu wa ghusl me ketna paani istemaal karna chaahiae ?
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
16 / محرم / 1447ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment