roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب کبن صاحب / بمبئی
سلام علیکم
کیا یہ کتاب (مقتل المقرم) معتبر ہے ؟
کبن بمبئی
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله وبركاته
مختصر جواب :
جی ہاں، مقتل مقرم معتبر کتاب ہے.
قدرے تفصیلی جواب :
مَقتَلُ الحُسَین علیہ السلام المعروف بہ"مقتل مُقَرَّم" کے مصنف چودہویں صدی ہجری کے بہت بڑے عراقی شیعہ عالم "سید عبدالرزاق موسوی مقرم" ہیں. آپ نے اس کتاب کو بھی نہایت محنت و مشقت سے لکھی ہے.
اس میں امام حسین علیہ السلام کی زندگی، آپ کے قیام، شہادت، واقعئہ عاشورہ اور اس کے بعد کے واقعات پر بحث کی گئی ہے.
اس کتاب میں معتبر و قابل اعتماد مصادر و مراجع سے استفادہ کیا گیا ہے مگر اس کے باوجود اس میں نقل شدہ چند باتیں تحقیق کے نقطئہ نظر سے قابل اعتراض ہیں اور قابل قبول نہیں ہیں.
واضح رہے کہ کسی کتاب کے معتبر ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اس میں جو کچھ موجود ہے وہ تمام معتبر اور مستند ہو اور کسی کتاب کے بارے میں غیر معتبر کہنے کا معنی یہ نہیں ہوتا کہ اس میں ہر بات غیر معتبر ہے.
دریا میں صدف اور موتیاں ہوتی ہیں اور خس و خاشاک و کوڑا کرکٹ بھی، ایک غواص (غوطہ لگانے والا) سمندر کی تہ و گہرائیوں میں جاکر انمول موتیاں حاصل کرتا ہے اور نکالتا ہے، خس و خاشاک اور کوڑا کرکٹ کو چھوڑ دیتا ہے، البتہ ایسے غواص کے لئے غواصی کے علوم و فنون سے واقف ہونا ضروری ہے.
ہمیں بھی سمندر میں غوطہ لگانے والے غواص کی طرح ہونا چاہئے کہ کتاب میں سے اچھی و معتبر باتیں اور بیش قیمت مطالب حاصل کریں، غیر معتبر اور غیر مستند باتوں کو چھوڑ دیں.
اس کے لئے ہمیں چند ایسے بنیادی علوم سے واقف ہونا ضروری ہے جو ہمیں علم کے سمندروں میں غوطہ لگاتے وقت اخطاء و انحرافات سے بچا سکیں.
دی گئی سرخی دبا کر جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله.
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
30 / صفر / 1447ھ.ق
روز شہادت عالم آل محمد امام رضا علیہ السلام (ایک روایت کے مطابق)
No comments:
Comment