roman urdu me padhne ke liae click here
باسمه جلت اسمائه
ياصاحب الزمان ادركنا
کیا اربعین سے پہلے اور بعد میں زیارت اربعین پڑھی جا سکتی ہے؟
مومنین اور مومنات، زیارت اربعین کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ زیارت، اربعین کے دن یعنی بیس صفر کو پڑھی جاتی ہے لیکن اربعین حسینی کے ایام کی آمد کے موقع پر کربلائے معلی کے زائرین کرام پوچھتے ہیں کہ کربلا میں الحمد للہ سخت بھیڑ اور ہجوم کے پیش نظر، کیا یہ زیارت بیس صفر سے پہلے یا اس کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟
مثلا اربعین سے پانچ روز پہلے یا اس کے پانچ روز بعد پڑھ سکتے ہیں؟
اختصار کے پیش نظر صرف دو مراجع عظام کا نظریہ اپنے الفاظ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں.
- قائد انقلاب آیت اللہ خامنہ ای :
- آیت اللہ سیستانی :
زیارت اربعین کے خصوصی ثواب کے لئے اربعین کا دن مقرر کیا گیا ہے، زیارت اربعین کا خاص ثواب روز اربعین میں ہے کسی دوسرے دن میں نہیں. مثلا زیارت اربعین کے لئے بیس صفر کی تاریخ، جو ثواب اس تاریخ میں ہے اس کے بعد نہیں البتہ زیارت اربعین کا خصوصی ثواب حاصل کرنے کے لئے رجاء کے قصد یعنی خصوصی ثواب ملنے کی امید سے، اربعین حسینی سے پہلے یا اس کے بعد پڑھ سکتے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے.
اربعین سے پانچ روز قبل اور اس کے پانچ روز بعد بھی زیارت اربعین پڑھ سکتے ہیں، پڑھنا درست ہے اور پڑھنے کا ثواب ہے.
تمام زائرین حسینی سے خصوصی دعا کی درخواست ہے.
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت "
18 / صفر / 1447 ھ.ق
No comments:
Comment